Tuesday, June 2, 2015

کیا ہم امام مہدی علیہ السلام کے منتظر ہیں ؟

ولادت با سعادت امام مہدی علیہ السلام مبارک ہو 
    
انتظار، انتظار انتظار یہ انتظار لفظ ایسا لفظ ہے کہ  اس انتظار الفاظ کے ذریعے مکمل زندگی کٹ جاتی ہے اور امام مہدی علیہ السلام کے آنے کا  انتظار اور  بڑھتا ہی جاتا ہے-
 لوگ کہتے ہیں جب کوئی محبوب اپنے محبوب کا انتظار کرتا ہے تو اس انتظار  کا لطف  الگ ہی ہوتا ہے-
 جی ہاں ہمارا اور امام مہدی علیہ السلام کا رشتہ بھی ایک محبوب جیسا ہی ہے ہم امام علیہ السلام کے محبوب ہیں اور امام مہدی علیہ السلام ہمارے محبوب ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا امام مہدی علیہ السلام ہم کو اپنا محبوب بنائے گئے؟
 جب کے ہم ان کاموں کو کرتے ہیں جو امام کو پسند نہیں ہیں  جیسے ہم  نماز پابندی سے نہیں پڑھتے، روزہ رکھتے ہیں تو اس میں صرف اپنے کو بھوكا رکھ  کر سمجھتے ہیں کے ہمارا روزہ مکمل ہوگیا، جب ہم حج کرتے ہیں تو اپنے حاجی ہونے کی فضیلت کو نہیں سمجھتے بلکہ حاجی ہونے کا غرور ضرور کر لیتے ہیں ، جب ہم زکات  دیتے ہیں تو  سوچتے ہیں گویا سامنے والے پر اور اللہ پر ہمنے  کتنا بڑا  احسان کردیا ، جب ہم خمس  دیتے ہے تو بغیر کسی کو دکھائے دیتے نہیں ، جب ہم اپنے بھائی سے ملتے ہیں تو محبت کے ساتھ نہیں ملتے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے رہتے ہیں جب کہ  یہ سب باتیں  امام علیه السلام کو بالکل نہ پسند ہیں -
اگر ہم کو صحیح میں امام مہدی علیہ 
السلام سے محبت ہے اور  امام مہدی علیہ السلام کے محبوب بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ہم کو اپنے کرداروں کو درست کرنا ہوگا اپنے اعمالوں  کو درست کرنا ہوگا ہر وہ کام چھوڑنا ہوگا جو امام علیه السلام کو پسند نہیں  ہے  اور ہر اس کام کو انجام دینا ہوگا جو اللہ کی رضا کے لئے ہو نہیں تو ہم صرف اپنے کو    امام مہدی علیہ السلام کا  چاہنے والے ہونے کا دعوہ  توکرتے  رہیں گے لیکن وہ صرف ہمارے دل کا بہکاوا  ہوگا-

ہم کو سوچنا ہوگا کے کیا واقعی میں ہم امام علیه السلام کے چاہنے والے اور الله کے ہدایت کے راستہ پر ہیں؟ اور ہم کوئی  ایسا کام تو  نہیں کر رہے ہیں جو اللہ اور  امام علیه السلام کو نہ پسند ہو؟
  اگر ہم ان  باتوں  کو اپنی زندگی میں نہی کرتے  جو الله کو نہ پسند ہیں تو سمجھ لیں کہ  آپ واقع میں  امام مہدی علیہ السلام کو بلانا چاہتے ہیں اور انکے ظہور کے لیے  ہم زمین تیار کر رہیں ہیں –
نہیں تو ہم بھی اس فہرست میں شامل ہو جايگے جن کو امام زمانہ علیہ السلام پسند نہیں کرتے ہمارے اسلامی معاشرے میں اور خاص کر شیعہ عقیده سے  امام مہدی علیہ السلام پردہ غیب میں ہیں اور ایک دن الله کے حکم سے  ظہور کرینگے-  امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے سلسلہ میں دوسرے مذہب میں بھی ملتا ہے کہ جب پوری دنیا ظلم ہی ظلم ہوگا جب امام مہدی علیہ السلام ظہور کرینگے  اور پوری دنیا میں انسانیت کا پرچم لہراے گے اور اس دنیا سے  ظلم کا نام مٹا دینگے-
لیکن سوچنا  یہ ہے کہ امام زمانہ  علیہ السلام کے لئے  ہماری زممداری   کیا  بنتی ہے جی ہاں  امام علیہ السلام کے لئےہماری  پہلی زممداری  تو یہ ہونی چاہئے کے ہم کو امام مہدی علیہ السلام کی زندگی کو اپنے بچوں،نو جوانوں کو بتائے کہ  امام علیہ السلام کی زندگی کیسی تھی جس سے ہم    امام مہدی علیہ السلام کی فضیلت کو جانے گے اور  اسکےبعد  امام علیہ السلام کے آنے کے 
انتظار میں  اور زیادہ تڑپ پیدا  ہو جائے گی-

لیکن  ہمکو امام مہدی علیہ السلام کے ظہور  کی تیاری ایسے کرنی جیسے کہ  جب کسی ملک، شہر یا گاؤں میں کوئی غیر ملکی مہمان  آنے والا ہوتا ہے تو ہم سب سے پہلےاس  ملک، شہر یا گاؤں میں اس کی حفاظت کا انتظام کرتے ہیں صاف صفائی  کرائی جاتی ہے جگہ جگہ خوبصورت  سے خوبصورت پھولوں  کے گلدستے  لگائے جاتے ہیں  تاکہ  آنے والا خوش ہو اور کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جو مہمان کو پسند نہ ہو اسی طرح  امام مہدی علیہ السلام ہمارےمہمان  ہیں-
  اور امام علیہ السلام کی آمد کے لئے ہم کو اپنے گھروں  شہروں  کو صاف کرنے کی ضرورت ہے یعنی  اگر ہم اصل میں  امام مہدی علیہ السلام سے محبت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ امام کا ظہور ہو جائے  تو ہمکو توکل یعنی الله پر اعتماد رکھنا ہوگا – نفس کی نگرانی کرتے رہنا ہوگا - اپنے اندر چھپے شیطان کو باہر نکال کر  پھیکنا  ہوگا ہم کو اپنے دلوں میں دوڑتے ہوے  کالے حسد، جلن بغض ، نفرت کو نکال کر پھیکنا ہوگا- حسن اخلاق یعنی ایک دوسرے کے ساتھ اچّھے برتاؤ سے ملنا ہوگا- تلخی حالات پر صبر کرنا ہوگا – حرص اور لالچ سے پرہیز کرنا ہوگا – تکبّر اور غرور سے اپنے کو محفوظ رکھنا ہوگا – تب  ہی ہم کہہ سکتے ہیں کہ  ہم  امام مہدی علیہ السلام کے پیروکار ہیں –

ریاض عبّاس عابدی

مقیم مسقط – سلطنت عمان 

انصاف کسے کہتے ہیں؟ اسے ایک چھوٹے بچے سے جانے

 اسلام میں انصاف کے کیا معنی ہیں مروت کے کیا معنی ہے اس کو جاننے کے لیے اس چھوٹے سے بچے کی ویڈیو ضرور دیکھیں اور اس کو شیئر ضرور کریں न्याय ...