Monday, January 4, 2016

آیت اللہ نمر باقر النمر کی شہادت پرتعزیت نامه 'آل سعود کو اپنی بربادی انے کے دن گننے شروع کر دینے چاہئے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
تعزیت نامه
آیت اللہ شیخ نمر صاحب  کے اھل خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اس غم  میں پوری دنیا کے لوگ جو حق پسند ہیں وہ  شیخ نمر صاحب  کے ساتھ ہیں -

شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر الله کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں - آل سعود کے ہاتھوں سے ان کو  جھوٹھے الزام لگا کر شہید کیا گیا ہے سعودی عرب کی حکومت کے  اس ظلم نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے – سعودی حکومت نے یہ ظلم صرف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر کے ساتھ نہیں کیا ہے بلکہ پوری امّت اسلامی  کے ساتھ کیا  ہے –
حق بیانی کرنی کی سزا اگر موت ہے تو الله اور رسول  صلى الله عليه وسلم کے پیروکار موت سے نہیں ڈرتے ہیں -  جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہوا ہے جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک اس نے خدا کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے گا تو اے پیغمبر تمہیں ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا - آل سعود کی یہ حرکت الله اور رسول کے خلاف ہے جس کی سزا الله ضرور دیگا –
آل سعود کی سعودی حکومت یہ سمجھتی ہے کے ہم اہلبیت صلى الله عليه وسلم کے چاہنے والوں کو اسی طرح شہید کرتے رہینگے اور دنیا خاموش رہیگی پر وہابی آل سعود کی یہ  سوچ بلکل مہمل ہے – تاریخ گواہ ہے جب جب ظالموں نے ظلم کیا ہے الله نے ان پر عذاب  نازل کیا ہے  - الله کے نیک سیرت بندوں کو ستانے والے بہت بہت بڑے- بڑے اے  پر اپنکی اکڑ ' تکبر و غرور ' تانا شاہی کو  الله نے  نیست و نابود کردیا   -

 سعودی عرب کی حکومت کیا یہ سوچتی ہے کہ ہم نے آیت اللہ شیخ نمر کو موت دے دی تو شاید انہوں نے قران مجید کی یہ آیات نہیں پڑھی ہے جسمیں الله ارشاد فرماتا ہے لَا تَحْسَبَنَّ الَّذیْنَ قتلوْافیْ سَبیْل اللّٰہ اَمْوَاتًابَلْ اَحْیَاءٌ عنْدَ رَبھمْ یرْزَقوْن۔
جو اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں، انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں  اپنے پروردگار کے ہاں رزق حاصل کرتے ہیں-
شیخ نمر کی شہادت پر پوری دنیا کے حق پسند لوگ انکو  تعزیت پیش  کر رہیں ہیں  یہی آیت اللہ شیخ باقر النمر کی کامیابی ہے اورشیطانی سعودی حکومت کی ناکامی ہے - بس آخر میں یہی کہتا ہوں آل سعود کو اپنی  بربادی انے کے دن گننے شروع کر دینے چاہئے – کیوں کہ کے خدا انصاف کرنے والا اور ظالموں پر عذاب کرنے والا ہے –
ریاض عبّاس عابدی
سابق قومی رکن
 بھارتیہ جنتا پارٹی مواصلات سیل – ہندوستان

انصاف کسے کہتے ہیں؟ اسے ایک چھوٹے بچے سے جانے

 اسلام میں انصاف کے کیا معنی ہیں مروت کے کیا معنی ہے اس کو جاننے کے لیے اس چھوٹے سے بچے کی ویڈیو ضرور دیکھیں اور اس کو شیئر ضرور کریں न्याय ...