Saturday, July 18, 2020
Monday, July 13, 2020
Tuesday, November 28, 2017
تبرّا کے مفہوم کو جاننے کی ضرورت
سلام علیکم
عید زہراء مبارک ہو
تبرّا کے مفہوم کو جاننے کی ضرورت
تبرّا دشمنان خدا اور اولیائے خدا کے دشمنوں سے دوری اختیار کرنا ہے یہ ایک کلامی اصطلاح اور اعتقادی تعلیمات کے مطابق خاص طور پر اسلامی فرقوں میں سے اہل تشیع کےیھاں ایک خاص دینی رکن ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے ہے کے اسلام میں تبرہ کے لئے کیا حکم ہے اور اسلام میں اسکی اہمیت کیا ہے ؟ اسلامی نظریات کے حساب سے اسلام میں اصول دین ہیں اور فروع دین ہیں فروع دین ایک فقہی اور کلامی اصطلاح ہے جو اصول دین کے مقابلے میں اسلام کے عملی احکام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مشہور فروع دین دس ہیں : نماز، روزہ، خمس، زکات، حج، جہاد، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، تولی اور تبری.اصول دین کا تعلق انسان کے عقیدے اور نظریے سے ہے۔ جبکہ فروع دین انسان کے عمل سے مربوط ہے-
تبرا کے معنی ہے الله اور الله کے رسولﷺ و انکے ولی کو جو ناپسندیدہ ہو ایسی چیز سے دوری اختیار کرنا ،یعنی بیزاری ظاہر کرنے کو تبرّا کھا جاتا ہے – اب بات سمجھنے کی یہ ہے اور غور فکر کرنے کییہ ہے کہ آخر کون کون سے عمل ہماری زندگی میں ایسے ہیں جو الله اور الله کے رسولﷺ و انکے ولی کو ناپسندیدہ ہیں جن سے ہمکو دوری اختیار کرنی ہے ، یا بیزاری ظاہر کرنی کا عہد لینا ہے –
تبرّا کسی ایک خاص موقع پر یا خاص ایک دن کے لئے تبرّا کا ذکر کافی نہیں ہے بلکی تبرّا کو سمجھنے کے لئے لمحہ لمحہ فکر کی ضرورت ہے – الله نے قرآن کریم میں کئی جگہ واضح فرمایا ہے کہ شرک اور بت پرستی اور شرک اور گمراہی کے پیشواؤ اور ان کے معبود تبرّا کے مصادیق ہیں۔
اور اس کے علاوہ ہمکو اپنی زندگی کو حکم الله گذارنی ہوگی – تبرّا کے نام پر کسی پر لعنت کرنا نہیں ہوتا ہے بلکہ اپنے نفس کو کسی بھی طرح کی برائیوں سے پاک رکھنے کا نام تبرہ ہے اس لئے اپنے اندر پنپ رہے شیطان ' شہوت انسانی سے – دنیا پرستی سے دوری اختیار کرنا ، بیزاری ظاہر کرنا سب سے بڑا تبرّا ہے -
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمکو صرف فروع دین کے آخری رکن میں زور شور شدّت کیوں نظر اتی ہے جبکہ باقی رکنوں کے ساتھ اتنی شدت نظر نہیں اتی ہے ؟ کئی فرقہ پرست لوگ تبرّا کے نام پر فتنہ پیدا کرنے کی کوششیں کرتے ہیں اور اصحاب رسولﷺ پر تبرہ کرتے ہیں جبکہ اہلسنت کے صحابہ کو گالی دینا انکی توہین کرنا حرام ہےیہ ایک فتنہ ہے جو کہ فتنہ ایک گناہ کبیرہ میں سے ہے -
اصول دین پر یقین حاصل ہونا ضروری ہے لیکن فروع دین تبلیغ اور بیان کا محتاج ہے اور ان میں حکم عقل کافی نہیں ہے اس بنا پر فروع دین میں تقلید جایز بلکہ اگر خود مجتہد نہ ہو اور احتیاط پر بہی عمل نہ کرسکتا ہو تو تقلید کرنا واجب ہے۔
اسی سلسلہ میں میرا سوال ہے کہ ہم مسلمان آپس میں سنی ،شیعہ کے نام پر کب تک لڑتے رہینگے ؟
اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے اور ظاہر ہے کہ جو کوئی بھی شیعہ کے نام پر اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے یا سنی ہو کر شیعہ مقدسات کی توہین کرتا ہے وہ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے اصحاب رسولﷺ پر تبرہ کرنے والوں کا اہلبیت (ع) سے کوئی تعلق نہیں۔
اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے اسکے لئے شیعہ مجھتہد ین کے فتوے مندرجہ ذیل پیش کر رہا ہوں -
برادران اہل سنت کے مظاہر کی اہانت حرام ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای
اہل سنت کے مقدسات کو گالی دینا ان تعلیمات کے خلاف ہے جو اہل بیت علیھم السلام نے اپنے شیعوں اور شاگردوں کو دی ہیں ۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید سیستانی
دوسروں کے مقدسات کی کسی بھی طرح کی توہین کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی
دوسرے مسالک کے ماننے والوں کے ساتھ دشمنی نہیں کرنا چاہیے ،ان کے مقدسات کی توہین نہیں کرنا چاہیے،ان کے بزرگوں پر لعنت بھیجنا اور ان کو گالی دینا جائز نہیں ہے ،اس لیے کہ یہ چیز ان کو اہل بیت اور ان کے معارف سے دور کیے جانے کا سبب بنے گی ۔ حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی
صحابہ کو گالی دینا ،شیعوں یا سنیوں کے مقدسات کی توہین کرنا ،دونوں گروہوں کے اعتقادات کی ظالمانہ توہین اور تحقیر کر نا ،حرام ہے اور اختلاف پیدا کرنا اور تفرقے اور جدائی کی آگ روشن کرنا اور امت اسلامی کے اتحاد کو پارہ کرنا گناہ عظیم ہے ۔ حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی
ہر عمل یا قول کہ جو شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلاف اور فتنے کا باعث بنے وہ جائز نہیں ہے- حضرت آیت اللہ العظمی ھاشمی شاہرودی
ان فتوؤں پر نظر کی جائے تو بات صاف اور واضح ہوجاتی ہے کہ اہل تشیعوں کے یہاں اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام قرار دیا گیا اب اگر کوئی صحابہ کرام کو گالی دیتا ہے اور انکی توہینن کرتا ہے اور شیعہ ہونے کا دعوا کرتا ہے تو وہ جھوٹھا ہے ایسا کرنے والا کبھی شیعہ نہیں ہو سکتا فسادی ضرور ہو سکتا ہے – اس لئے میری سنی بھائیوں اور شیعہ بھائیوں سے درخواست ہے کے اس پر آشوب ماحول میں اتحاد پیدا کرے دشمنوں کے منصوبوں کو کامیاب نہ ہونے دیں - اسلام کا مقصد انسانوں کو انسانیت سیکھانا ہے نفرت نہیں – اس لئے سنی شیعہ نہیں مسلمان بنے اور دوسری قوموں کے لئے مثال بنے –
ترتیب - ریاض عبّاس عابدی (راس )
مقیم – مسقط – عمان
Tuesday, July 4, 2017
آل سعود انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار / آل سعود اب اپنے اقتدار کا آخری دن گن رہا ہے
<
">
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انہدام جنت البقیع پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، جنت البقیع کو تباہ کرنے والے ہی عالم اسلام کو تقسیم کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں اور یہی عناصر ظہور امام مہدی کے بھی دشمن ہیں، اہل بیت، امہات و اصحاب رسول کے مقدس مزارات کی تعمیر نو عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہدام جنت البقیع جیسی دہشتگردی کے مرتکب حرمین شریفین کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں،پاکستان سمیت تمام عالم شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دستہ امام حسنؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا میں آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقدہ مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بعد از مجلس جلوس عزا برآمد ہوا جس نے شاہرائے پاکستان پر انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اہل بیت اطہار ، ازواج مطہرات اور اصحاب رسول سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کا تحفظ مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور جو لوگ دین اسلام کا نام استعمال کرکے یہ مکروہ فعل انجام دے رہے ہیں، وہ عناصر اللہ کی رحمت سے دور اور دنیا کی لعنت کے مستحق ہیں، ان کا مقصد ملت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار برطانوی پیداوار آل سعود حضرت امام مہدی کے دشمن اور انکے ظہور میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے آل سعود عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، جنہیں شیعہ سنی مسلمان اتحاد بین مسلمین کے ذریعے ناکام بناتے چلے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلبیتؑ، امہات المومنین اور اصحاب رسول سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کی تعمیر نو تمام عالم اسلام پر فرض ہے، جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے، عالم اسلام کو جنت البقیع کی تعمیر کیلئے عالمی سطح پر مو ¿ثر اقدامات کرنا ہونگے، کیونکہ مٹھی بھر آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار آل سعود کا اقتدار اپنے آخری دن گن رہا ہے، جس سے نظریں ہٹانے کیلئے انہدام جنت البقیع جیسی دہشتگردی کے مرتکب آل سعود مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن عالم اسلام کے غیور شیعہ سنی عوام آل سعود کو تاریخ دھرانے نہیں دینگے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سمیت تمام عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور عملی اقدامات اٹھائے۔

جنت البقیع کے مسمار شدہ مزار کی پرانی تصویر کی رونمائی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آٹھ سال قبل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجۃ السلام و المسلمین محمد حسن اختری نے جنت البقیع کے قبرستان اور چار اماموں کے روضے کی بے مثال تصویر کی رونمائی کی۔
جنت البقیع کی یہ پرانی تصویر جو استنبول یونیورسٹی کی لائبریری نے اسمبلی کو بھیجی تھی کو ایک فریم میں بند کروا کر تہران میں اسمبلی کے دفتر میں اسکی رونمائی کی۔
یہ تصویر ۱۳۰۳ ہجری قمری بمطابق ۱۸۸۶ میلادی کی ہے جسے ترکی کے سلطان عبد الحمید دوم نے اپنے ذاتی آرشیو میں رکھا ہوا تھا اور بعد میں اسے استنبول یونیورسٹی کی لائبریری میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ تصویر اس دور کی ہے جب حرمین شریفین عثمانی ترکوں کے زیر تولیت تھا اور اس دور میں جنت البقیع میں پائی جانے والی ائمہ طاہرین کی قبروں پر روضے بنے ہوئے تھے جنہیں بعد میں سعودی وہابیوں نے مسمار کر دیا۔
Monday, January 4, 2016
آیت اللہ نمر باقر النمر کی شہادت پرتعزیت نامه 'آل سعود کو اپنی بربادی انے کے دن گننے شروع کر دینے چاہئے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
تعزیت نامه
آیت اللہ شیخ نمر صاحب کے اھل خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اس غم میں پوری دنیا کے لوگ جو حق پسند ہیں وہ شیخ نمر صاحب کے ساتھ ہیں -
شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر الله کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں - آل سعود کے ہاتھوں سے ان کو جھوٹھے الزام لگا کر شہید کیا گیا ہے سعودی عرب کی حکومت کے اس ظلم نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے – سعودی حکومت نے یہ ظلم صرف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر کے ساتھ نہیں کیا ہے بلکہ پوری امّت اسلامی کے ساتھ کیا ہے –
حق بیانی کرنی کی سزا اگر موت ہے تو الله اور رسول صلى الله عليه وسلم کے پیروکار موت سے نہیں ڈرتے ہیں - جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہوا ہے جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک اس نے خدا کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے گا تو اے پیغمبر تمہیں ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا - آل سعود کی یہ حرکت الله اور رسول کے خلاف ہے جس کی سزا الله ضرور دیگا –
آل سعود کی سعودی حکومت یہ سمجھتی ہے کے ہم اہلبیت صلى الله عليه وسلم کے چاہنے والوں کو اسی طرح شہید کرتے رہینگے اور دنیا خاموش رہیگی پر وہابی آل سعود کی یہ سوچ بلکل مہمل ہے – تاریخ گواہ ہے جب جب ظالموں نے ظلم کیا ہے الله نے ان پر عذاب نازل کیا ہے - الله کے نیک سیرت بندوں کو ستانے والے بہت بہت بڑے- بڑے اے پر اپنکی اکڑ ' تکبر و غرور ' تانا شاہی کو الله نے نیست و نابود کردیا -
سعودی عرب کی حکومت کیا یہ سوچتی ہے کہ ہم نے آیت اللہ شیخ نمر کو موت دے دی تو شاید انہوں نے قران مجید کی یہ آیات نہیں پڑھی ہے جسمیں الله ارشاد فرماتا ہے لَا تَحْسَبَنَّ الَّذیْنَ قتلوْافیْ سَبیْل اللّٰہ اَمْوَاتًابَلْ اَحْیَاءٌ عنْدَ رَبھمْ یرْزَقوْن۔
جو اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں، انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے ہاں رزق حاصل کرتے ہیں-
شیخ نمر کی شہادت پر پوری دنیا کے حق پسند لوگ انکو تعزیت پیش کر رہیں ہیں یہی آیت اللہ شیخ باقر النمر کی کامیابی ہے اورشیطانی سعودی حکومت کی ناکامی ہے - بس آخر میں یہی کہتا ہوں آل سعود کو اپنی بربادی انے کے دن گننے شروع کر دینے چاہئے – کیوں کہ کے خدا انصاف کرنے والا اور ظالموں پر عذاب کرنے والا ہے –
ریاض عبّاس عابدی
سابق قومی رکن
بھارتیہ جنتا پارٹی مواصلات سیل – ہندوستان
Friday, September 18, 2015
١٩ ستمبر ١٩٨١ نوگاواں سادات کا کالا دن
ایڈووکیٹ
سعید اختر (كللن) کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے ان کی گنتی مرادآباد کے بڑے وکیلوں میں کی جاتی تھی پر افسوس حاسدوں نے انکو شہید کر
دیا – پر افسوس کی بات یہ ہے کہ ٣٤ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ایڈووکیٹ سعید اختر
کی روح آج بھی ہندوستان کی عدالت سے انصاف کی منتظر ہے -
١٩ ستمبر 1981 ہفتہ کی علی
الصبح اتر پردیش کے امروہہ کے نوگاواں
سادات میں ایک ایسے شخس کو دن کی روشنی میں
قتل کر دیا گیا تھا جو لوگوں کو قانوں کے ذریعے ان کے حق کو دلاتا تھا – اور سماج کو
تعلیمی معاشرے سے جوڑنے کا خواب دیکھتا
تھا – بھلے ہی آج ایڈووکیٹ سعید اختر (كللن) اس دنیا میں نہ ہو پر حقیقت تو یہ ہے
کہ جو نوگاواں سادات کو تعلیمی معاشرے سے
جوڑنے کا خواب انہوں نے
دیکھا تھا وہ آج کہی نہ کہی ابو محمد اٹر کالج
نوگاواں سادات - شہرت اٹر کالج نوگاواں سادات کی شکل میں پورا ہوا دیکھتا ہے - بھلے ہی اس کا کریڈٹ کوئی بھی لے پر حقیقت کچھ اور ہی ہے – ایڈووکیٹ سعید
اختر (كللن) کے حوصلے اور جذبات اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے
دوستوں کے ساتھ ملکر ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں نو جوانوں کو تعلیمی معاشرے سے جوڑنے کے لئے نوگاواں سادات کی سب سے
پہلی لائبریری قایم کی تھی - اور شادی میں جہیز لینے جیسی برائیوں کے خلاف آواز
اٹھانے والے بھی وہی شخص تھے -
دراصل
ایڈووکیٹ سعید اختر (كللن) ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے ایسے فرشتے تھے جو
عام لوگوں کے حقوق کے لئے سیاست دانوں ،غیر قانونی مافیا کارندوں ، بدمعاشوں سے لوہا
لیتے رہتے تھے جس کی وجہ سے انکا قتل کر
دیا گیا تھا . ایڈووکیٹ سعید اختر کو کی بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ایک بار انکے گھر پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس
میں ان کی بیوی کی موت ہو گئی تھی اور ایڈووکیٹ سعید اختر کے پیٹ میں گولی لگی تھی
جس کا طویل علاج کے بعد ٹھیک ہوئے تھے- .
١٩ ستمبر 1981 ہفتہ کا دن تھا جب سعید اختر اپنے دوست کے ساتھ اپنے موکل کے
گھر جا رہے تھے تبھی ١٠-١٢ حملہ آوروں نے راستہ میں بڑی برہمی سے چاقو چھریوں سےقتل کر دیا تھا- ساتھ ہی انکے دوست افسر عالم کا بھی قتل
کیا گیاتھا- افسر عالم کا گناہ یہ تھا کے وہ ایڈووکیٹ سعید اختر (كللن) کو بچانا
چاہتے تھے میری معلومات کے مطابق- افسر عالم ایک سماجی کارکن تھے-
PCS
Judicial ایڈووکیٹ سعید اختر (كللن) نے
امتحان
پاس کیا تھا اور انکی تقرری منصف (جج) کے عہدے پر جے پور میں کی گئی تھی – میری معلومات کے مطابق انکو
21 ستمبر کو منصف (جج) عہدے کا چارج لینا
تھا اس لئے 20 ستمبر کو جے پور جا نے والے تھے – پر ظالموں نے اسے پہلے ہی قتل کر
دیا – ظالموں اور قاتلوں کو یہ معلوم تھا کہ اگر یہ انسان منصف (جج) کے عہدے پر تقررہوا
تو ہماری غیر قانونی دوکانے بند ہو جاےگی اسی لئے ایڈووکیٹ سعید اختر (كللن) کا
قتل کرکے اپنی بہادری سمجھی – جبکے کسی کا
قتل کرنا کوئی بہادری کا کام نہی ہے قران مجید میں الله فرماتا ہے جس کسی نے کسی کا قتل کیا بغر اس کے کہ اس نے کسی کو قتل
کیا ہو یا ملک میں فساد بر پا کیا ہو تو گویا اسنے سب کو قتل کر دیا اور جس نے اس
کو بچایا تو گویا کے اس نے پوری انسانیت کو بچایا – یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کے
الله اپنے دین اسلام میں مظلوموں پر ظلم
کرنے والوں کے لئے کتنا سخت ترین خلاف ہے – اور الله ایسے قاتلوں کو اپنا عذاب
بھی نازل
کریگا -
معلومات
کے مطابق اس سانحہ میں سیاست دانوں کی شہ پر
پولیس کو بھی خرید لیا گیا تھا- اور قتل کے وقت استمال ہتیار بیرونی ملک سے
خریدے گئے تھے – معلوم رہے کے اس معاملے میں عدالت نے قاتلوں کو با عزت بری کر دیا
تھا – میری معلومات کے مطابق اس وقت کے حج نے ظالموں سے موٹی رقم لیکر یہ فیصلہ
لیا تھا – وہ اور بات ہے کہ پورا قصبہ نوگاواں سادات جانتا ہے کے قاتل کون کون ہیں
پر منھ پر بولنے والا کوئی نہیں ہے کیونکہ ظالموں کے ظلم سے سب کو ڈر لگتا ہے – آج
چاہے ایڈووکیٹ سعید اختر (كللن) اور افسر
عالم کے قاتل آج بھی کھلے ہاتھ کھلے آسمان گھوم کر اپنے اپر فقر کرتے ہو – پر یہ لوگ یہ نہی جانتے بھلے ہی دنیا میں سزا
ابھی نہ ملی ہو پر اگے تو مل سکتی ہے اور اگر زندگی میں نہ سہی آخرت میں تو ضرور
ملیگی – انشاللہ
.
Subscribe to:
Posts (Atom)
انصاف کسے کہتے ہیں؟ اسے ایک چھوٹے بچے سے جانے
اسلام میں انصاف کے کیا معنی ہیں مروت کے کیا معنی ہے اس کو جاننے کے لیے اس چھوٹے سے بچے کی ویڈیو ضرور دیکھیں اور اس کو شیئر ضرور کریں न्याय ...
-
سلام علیکم عید زہراء مبارک ہو تبرّا کے مفہوم کو جاننے کی ضرورت تبرّا دشمنان خدا اور اولیائے خدا کے دشمنوں سے دوری اختیار کرنا...
-
ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر کمیونٹی مذہب ذات جماعت کے لوگ پیار محبت سے رہتے ہیں بھارت کا آئین ہر مذہب - فرقہ کے لوگوں کے لئے ایک ...
-
بڑے افسوس کی بات ہے کے جہاں پر اسلام مکمّل ہوا اسی زمین پر اسلام کو بدنام اور ختم کرنے کی سازش رچی جا رہی ہیں – سعودی عرب کے حکمران یہود...
